ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ :  بیوی کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد  شوہر نے کر لی خود کشی

کاسرگوڈ :  بیوی کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد  شوہر نے کر لی خود کشی

Sat, 09 Jan 2021 22:52:52    S.O. News Service

کاسرگوڈ،9؍جنوری (ایس او نیوز) کاسرگوڈ تعلقہ کے وڈکّا کارے علاقے میں  پیش آئی ایک المناک واردات میں وجیان (38سال)نامی شخص نے پہلے اپنی بیوی بے بی (32سال) کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور اس کے بعد پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ وجیان نے دیسی بندوق سے گولی چلاکر اپنی بیوی کو ہلاک کیا تھا جبکہ خو د وجیان کی لاش قریبی جنگل میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کاخیال ہے کہ شاید گھڑیلو جھگڑے کی  وجہ وجیان نےیہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ آڈور پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔


Share: